رواں مالی سال کے دوران نیٹ ویئر مصنوعات کی برآمدات میں 4فیصد کمی

رواں مالی سال کے دوران نیٹ ویئر مصنوعات کی برآمدات میں 4فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں نیٹ ویئر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 4فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں 63کروڑ 4لاکھ ڈالر کی 2کروڑ 78لاکھ درجن نیٹ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 4فیصد کمی کے ساتھ 60کروڑ 61لاکھ ڈا لر کی ایکسپورٹ کی گئی اور انکا مجموعی حجم 2کروڑ 79لاکھ درجن رہا نیٹ ویئر ایسوسی ایشن کے مطا بق پا کستا نی نیٹ ویئر مصنوعات مضبوطی اور خوبصورتی کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پسند کی جا تی ہیں پا کستان میں بجلی اور گیس کے ریٹ دیگر ہمسایہ ممالک جن بنگلہ دیش ،بھارت ،چا ئنہ کی نسبت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ملکی پیدا واری لا گت زیادہ ہے انٹر نیشنل مارکیٹ مین پا کستان کی تمام مصنوعات ہمسایہ مما لک کی نسبت قدر مہنگی ہیں حکو مت اگر صنعتی سیکٹر کے لیے بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ کم از کم 5سال کے لیے مقرر کر دے تو پھر بھی ہم انٹر نیشنل مار کیٹ مین مقا بلہ کر سکتے ہیں ۔

مزید :

کامرس -