صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایمل ولی خان

صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایمل ولی خان
صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایمل ولی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اگر آج کا جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، پہلے بھی امن کیلئے جدوجہد کی اور آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جرگہ صوبائی سطح پر تھا ، بات امن کی تھی تو ضروری سمجھا کہ خود شرکت کروں، طاقت کے دم پر ہر بات نہیں منوائی جاسکتی ہے، تشدد کو فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ مذاکرات اور بات چیت ہی مسائل کا حل ہے ،سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیں امن کیلئے یک آواز ہونا پڑے گا۔

مزید :

سیاست -