روزمرہ کی چیزوں میں چہرے کیوں نظر آتے ہیں؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو روزمرہ کی چیزوں جیسے آسمان پر بادل دیکھتے ہوئے کسی ساخت کا احساس ہوتا ہے؟ یا کسی درخت کو دو بار دیکھنے پر مجبور ہوگئے کیونکہ آپ کو لگا کہ شاخوں میں کوئی چہرہ ہے؟اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں بلکہ لاتعداد افراد کو اس قسم کا تجربہ ہوتا ہے۔مگر آخر کیا وجہ ہے کہ لوگوں کو روزمرہ کی چیزوں میں چہرے نظرے آتے ہیں ؟ تو اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔درحقیقت اس رجحان کو کا ایک طبی نام بھی ہے اور اسے pareidolia کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ عام چیزوں میں تصاویر اور چہروں کے پیٹرن کو دیکھتے ہیں۔ایسے افراد جن میں یہ رجحان موجود ہوتا ہے وہ مختلف چیزوں جیسے سبزیوں یا گھر وغیرہ کو انسانی شخصیات کا روپ بھی ذہن میں دے دیتے ہیں۔مثال کے طور پر کیا آپ نیچے سرخ مرچ کی تصویر میں چہرہ دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر ہاں تو 68 فیصد افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ایک ویب سائٹ لینس اسٹور نے اس حوالے سے تحقیق کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کہ کن تصاویر میں لوگوں کو کوئی چہرہ زیادہ نظر آنے کا امکان ہوتا ہے۔اور نتائج نے انہیں حیران کردیا کیونکہ بہت کم افراد ایسے ہیں جنھیں کسی چیز میں چہرہ نظر نہیں آتا۔