200روپے کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی 17دسمبر کو ہو گی

200روپے کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی 17دسمبر کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17دسمبر کو ہوگی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔

مزید :

کامرس -