30 ہزار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ عدالت لے کر جاﺅں گی: یاسمین راشد

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ صرف انگوٹھے کے نشان سے ووٹ کی تصدیق ہو سکتی ہے، ہم نے 30 ہزار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ اٹھایاہے، معاملہ نادرا اور الیکشن کمیشن ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے ۔
وزیرعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی لسٹیں مانگی ہیں لیکن ابھی تک نہیں ملیں، غیر تصدیق شدہ ووٹوں کا معاملہ پیر کو عدالت لے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ صاف و شفاف الیکشن ہوں جبکہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی ویڈیو بنانے پر لڑکی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے ، پولیس فوری ملزم کو گرفتار کرے۔