وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ہنگامہ ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف کے حکم پر سرگودھا میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مقدمہ کینٹ پولیس سٹیشن میں 41 وکلاءکیخلاف درج کیا گیا جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں،مقدمے میں سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک شفقت اعوان سمیت 6 وکلا کو نامزدکیا گیا ہے،مقدمہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم ملک کے ریڈر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وکلا ءنے زمین کے تنازع پر فریقین کو نوٹس جاری کرنے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم ملک کے آفس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی اور خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو کمرے میں بند کر کے تالے لگا دیئے تھے۔

مزید :

سرگودھا -