نوشہرہ،نامعلوم افراد کی گاری پر فائرنگ،سینئر سول جج مردان ساتھی وکیل سمیت قتل
نوشہرہ(این این آئی) نوشہرہ رشکئی انٹر چینج کے قریب چلتی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان ساتھی وکیل سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نوشہرہ اور ایس ایچ او تھانہ رسالپور موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعات کے مطابق سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات اللہ ولد پیر گل ساکن کالام سوات مردان اپنے دوسرے ساتھ خالد خان ایڈووکیٹ ساکن ملندرء رستم ضلع مردان کے ہمراہ مردان سے موٹر وے کے راستے سے پشاور جارہے تھے کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے ان کی نمبر 1840مردان سوئفٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات اللہ اور ان کا ساتھی وکیل خالد خان ملندرئی ایڈووکیٹ موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید خان اور تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او گل مالک اپنی دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے آخری اطلاعات آنے تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا گیا۔
فائرنگ