ریحام خان نے شادی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرادی

ریحام خان نے شادی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرادی
ریحام خان نے شادی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریحام خان فاﺅنڈیشن کے اہم رکن جلال شیرازی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پر ان کی تصویر شیئر کی اور شادی پر مسرت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے ٹیم ممبر جلال شیرازی کی شادی کی تصویر شیئر کی اور انہیں مبارکباد دی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ” میرا بیٹا اور یحام خان فاﺅنڈیشن کا ٹارزن جلال شیرازی شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے، اس کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں“۔


ریحام خان کی شیئر کی گئی تصویر میں جلال شیرازی کے ساتھ ایک اور لڑکا بھی بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے جس نے اسی کی طرح مالا پہنی ہوئی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے دو لڑکوں کی ہم جنس پرستانہ شادی سے تعبیر کیا اور طرح طرح کے سوالات اٹھانے لگے۔

جس کے بعد بعض صائب الرائے صارفین نے واضح کیا کہ پٹھانوں میں خواتین مردوں کی محافل میں شریک نہیں ہوتیں اس لیے دولہا کے ساتھ تارپائی یا شہہ بالا بیٹھتا ہے جو عمومی طور پر دولہا کا رشتہ دار یا دوست ہوتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -