چنکی پانڈے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب

چنکی پانڈے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب
چنکی پانڈے 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ ایک پولیس اہلکار کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 43 سال بعد دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا اور بالآخر میں پاس ہوگیا۔

چنکی نے ساتھ ہی ممبئی ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

تفریح -