ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہ اگست کے دوران ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونیوالی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈ کی گئی، جو جولائی کے مقابلے میں5 فیصد اور گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 34.61 فیصد کم ہے۔جولائی میں ملک میں 20کلو گرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اورگزشتہ سال اگست میں 2823.53روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اگست میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1928.74روپے، راولپنڈی 1919.59روپے، گوجرانوالہ 1772.40روپے، سیالکوٹ 1811.55روپے، لاہور 1755.62روپے ریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح فیصل آباد1621.93روپے، سرگودھا 1865.45روپے، ملتان 1694.37روپے، بہاولپور1830.99روپے، کراچی 1994.82روپے، حیدرآباد1997.79روپے، سکھر1775.30 روپے، لاڑکانہ 1859.35روپے، پشاور1785.43روپے، بنوں 1779.20روپے ،کوئٹہ 2031.46روپے، اورخضدار میں 2023.16روپے ریکارڈکی گئی۔