زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.74ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.74ارب ڈالرہوگئے
زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.74ارب ڈالرہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)زرمبادلہ کے ذخائر 23ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.74ارب ڈالرہوگئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 4 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.69ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.05ارب ڈالرہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 23ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔دوسری جانب زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا   ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10157ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.1فیصد زیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9852ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر11فیصدکااضافہ ہواہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو)کاحجم 37375ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 36299ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر4.2فیصداضافہ ہواہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 28مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 27148ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 26393ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر1.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

مزید :

بزنس -