خبردار! خواتین اگلی مرتبہ اپنا کمپیوٹر یا موبائل فون استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، انٹرنیٹ پر ہزاروں ویڈیوز دریافت، بڑا خطرہ!

خبردار! خواتین اگلی مرتبہ اپنا کمپیوٹر یا موبائل فون استعمال کرنے سے پہلے یہ ...
خبردار! خواتین اگلی مرتبہ اپنا کمپیوٹر یا موبائل فون استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، انٹرنیٹ پر ہزاروں ویڈیوز دریافت، بڑا خطرہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ استعمال کرنے والی خواتین کو لاحق خطرات کی بات نئی نہیں ہے لیکن سائبر خطرات کے متعلق منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ویب کیم ہیکنگ کے ذریعے خواتین کی خفیہ ریکارڈنگ کے پھیلتے ہوئے جرم کی عالمی ماہرین نے بھی تصدیق کردی ہے۔
ڈیجیٹل حقوق گروپ Digital Citizens نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریٹرز (Ratters) کہلانے والے مخصوص ہیکر لیپ ٹاپ وغیرہ کے ویب کیم کو remote access trojon (RAT) نامی وائرس سافٹ ویئر سے کنٹرول میں لیتے ہیں اور خفیہ تصاویر اور ویڈیو بنالیتے ہیں۔ یہ ہیکر خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان کو خبر کئے بغیر ان کی پرائیویٹ ویڈیو بنالیتے ہیں۔
DCA کے مطابق اس وقت لاتعداد خواتین اور لڑکیوں کی خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل اور دیگر اداروں کو خفیہ طریقوں سے بنائی گئی ویڈیوز کا خاتمہ کرنا چاہیے اور ساتھ ہی خواتین اور لڑکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے وہ اس خطرے سے غافل نہ ہوں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -