ارشد ندیم نے دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کر دیا
ساری قوم خوش ہے خوشی کے گیت گا رہی ہے ڈھول بجا رہی ہے خوشی سے سرشار ہے اور یقینا خوشی بنتی بھی ہے اور وہ اس لئے کہ آزادی کا مہینہ تو ہے ہی لیکن اس سے بھی ایک اہم اور خوشی کی خبر ہے۔ اور وہ خوشی کی خبر ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اونچا کیا بلکہ سبز ہلالی پرچم کو بھی دنیا بھر میں بلندکر دیا اور ارشد ندیم نے اپنی فتح کو پاکستانی قوم کے لئے آزادی کا تحفہ قرار دیا۔جی دوستو طویل عرصے بعد پاکستانی قوم کو خوشخبری ملی اور یہ خوشی کی خبر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت کر دی اور ارشد ندیم نے نا صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ پوری پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لئے بلکہ نیا ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیا اور پاکستانی ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ بنانے پہ دنیا بھر حیران و پریشان ہو گئی اور ارشد ندیم پہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پہ انعامات کی برسات بھی ہو رہی ہے اور یقینا ارشد ندیم تعریف کے لائق ہے کہ جس نے اپنی محنت کے بل بوتے پہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور پوری پاکستانی قوم کی طرح ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ ارشد ندیم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور سرکاری سطح پہ بھی سرپرستی اور تمام مراعات مہیا کی جائیں تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کی تربیت بہتر طریقے سے ہو سکے اور مستقبل میں ہمیں ارشد ندیم جیسے بے بہا کھلاڑی مل سکیں جو مستقبل میں پاکستان اور پاکستانی قوم کا نام روشن کر سکیں تو فی الحال اجازت دوستو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چتے اللہ نگہبان رب راکھا۔