سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،آئی جی سمیت 126افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،آئی جی سمیت 126افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے ہائی کورٹ میں ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،آئی جی سمیت 126افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاو ن کے استغاثہ کے فریق اور مقدمہ کے ملزم آئی جی پنجاب اوردیگرمتعلقہ پولیس افسروں کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءخرم نوازگنڈا پور کی جانب سے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب ،سابق ڈی سی او سمیت 126 افسراں اور اہلکاروں کوفریق بنایاگیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آئی جی پنجاب سمیت 126پولیس افسروں کو سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ حکومت نے ابھی تک آئی جی سمیت پولیس افسروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا۔ پولیس افسران سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کی تفتیش پر اثرانداز ہو رہے ہیں، درخواست میں مزیدکہاگیا کہ انسدادہشت گردی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاو ن کیس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر ذمہ دار وں کو طلب کیاہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالتی فیصلے تک آئی جی سمیت پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -