جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کا کیس،امتیاز شیخ اور سعیدغنی کو نوٹسز جاری،جواب طلب

جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کا کیس،امتیاز شیخ اور سعیدغنی کو نوٹسز ...
جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کا کیس،امتیاز شیخ اور سعیدغنی کو نوٹسز جاری،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کے کیس میں امتیاز شیخ اور سعید غنی کونوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ایس ایس پی شکار پورڈاکٹررضوان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کے کیس میں امتیاز شیخ اورسعید غنی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صوبائی وزراکو نااہل قراردیاجائے ۔
عدالت نے امتیازشیخ اورسعید غنی کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 18 مارچ تک جواب دینے کا حکم دیدیا۔