پی کے 17لوئر دیر 4 پر دوبارہ گنتی آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار
لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 17لوئر دیر 4 پر دوبارہ گنتی کے بعد آر او نے نیا نتیجہ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آزادامیدوار عبیدالرحمان کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی،دوبارہ گنتی کے بعد آزاد امیدوار عبیدالرحمان کامیاب قرار دے دیئے گئے، آر او نعمان پرویز کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار عبیدالرحمان نے 23229ووٹ حاصل کئے ،جماعت اسلامی کے اعزازالملک افکاری 19990ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔