نامور موسیقار بخشی وزیر کی 22ویں برسی آج منائی جائیگی

نامور موسیقار بخشی وزیر کی 22ویں برسی آج منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) ماضی کے نامور موسیقار بخشی وزیر کی 22ویں برسی آج منائی جائے گی ۔بخشی وزیرکاشمار پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول موسیقاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطور کلاسیکل گلوکار کیا۔ انہوں نے میوزک کی تربیت اپنے چچا استاد چھوٹے عاشق علی خان سے حاصل کی ۔ات خد ا دا ویر،ظلم دابدلہ،بنارسی ٹھگ،شرابی،جٹ دا کول ،ملے گاظلم دا بدلہ اور شہنائی سمیت 250 کے قریب فلموں کامیوزک ترتیب دیا۔ مشہورگانوں میں جدو ں ہولی جئی لیناایں میرا نا اورمتعد د دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے فلموں کے علاوہ برسوں تک پی ٹی وی کیلئے بھی اپنی خدمات پیش کیں اور متعدد گلوکاروں کو فلموں اور ٹی وی پر متعارف کرایا ۔جن میں غلام علی ،مسعودرانا ،تصور خانم ،شازیہ منظور اور دیگر شامل ہیں۔ موسیقار بخشی وزیر 11جنوری 1997ء کو انتقال کر گئے تھے ۔

مزید :

کلچر -