احتساب عدالت کا شہباز شریف کو 24جنوری کو پیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت کا شہباز شریف کو 24جنوری کو پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو 24جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم نے کیس کی سماعت کی۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے علاوہ رمضان شوگر مل میں بھی گرفتاری ڈالی گئی تھی مگر تاحال نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس کے متعلق ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہبازشریف رمضان شوگر ملز کیس میں سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب کی طرف سے شہباز شریف کے خلاف اس کے ریفرنس کی تیاری بھی جاری ہے۔شہباز شریف نے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ رمضان شوگر ملز میں تمام قانونی ضوابط پورے کیے گئے ہیں۔عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں شہبازشریف کو 24 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
شہباز شریف پیشی

اسلام آباد(آئی این پی) ڈاکٹروں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو موجودہ ادویات میں ردوبدل سمیت فزیو تھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے ڈاکٹروں کی جانب سے سب جیل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں موجودہ ادویات میں ردوبدل سمیت فزیو تھراپی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے شدید کمر درد کی شکایت کی، درد میں کمی واقع نہ ہونے پران کا دوبارہ معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -