انتظامیہ بھتہ خوری پرقابوپانے میں ناکام ہوگئی: چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن

انتظامیہ بھتہ خوری پرقابوپانے میں ناکام ہوگئی: چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)سائیٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عرفان موٹن نے کہاہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان اور دہشت گردی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز یہاں میڈیاسے بات کرتے ہوئے عرفان موٹن نے کہا کہ ایک ماہ قبل وزیراعلی سندھ قائم علی شاھ نے سائیٹ ایریا کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں کو امن و امان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نفری 100سے بڑھاکر 500 کرنے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر تاحال عمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صنعتکاروں کیلئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا نہ ممکن ہوگیا ہے۔ اس وقت سائیٹ انڈسٹریل ایریا مین3000 سے زائد صنعتوں کے مالکان اورملازمین جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں۔

مزید :

کامرس -