مون سون کا دوسرا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہو گا ، چیف میٹرولوجسٹ

مون سون کا دوسرا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہو گا ، چیف میٹرولوجسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (انٹروےو- اسد اقبال) موسم مےں تبدےلی سورج کے تغےر و تبدےلی سے وابستہ ہوتی ہے مون سون کی بارشوں کادوسرا مرحلہ 13سے شروع ہو گا جو وقتاً فوقتاً جاری رہتے ہوئے اگست مےں ختم ہو گا موجودہ دستےاب وسائل مےں محکمہ موسمےات کی کارکردگی شاندارہے تاہم جدےد سائنس آلات مل جائےں تو ہم بھی ےورپ کی طرح اپنے شعبہ مےں ترقی کر سکتے ہےں ان خےالات کا اظہار چےف مےٹرولوجسٹ رےاض نے پاکستان کو خصوصی انٹروےو کے دوران کہا، انہوں نے بتاےا کہ پاکستان مےں بنےادی طور پر بارشوں کے دو سسٹم ہوتے ہےں اےک موسم سرما مےں شروع ہوتا ہے جو جنوری سے مارچ تک رہتا ہے جو مغرب کی طرح سے ہوا کا کم دباﺅ دےنے والے سسٹم کے تحت شروع ہوتا ہے جو جنوب مشرق کی طرف سے پاکستان مےں داخل ہو کر خےبر پختونخواہ پنجاب کشمےر اور مغربی خصوں مےں بارشےں برساتا ہے جن کا مےکنزم سورج ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ زمےن سورج کے گرد گھومتی ہے جو سال مےں اپنا چکر پورا کرتی ہے جس کے باعث موسموں مےں تبدےلی آتی ہے۔