میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل عیسیٰ خیل میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیاہے تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عیسیٰ خیل شہر کے نواحی علاقے میں معمول کی پرواز پر موجود تربیتی طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیاتاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت اتر گیا۔بتایاگیاہے کہ پائلٹ کو معمولی خراشیں آئیں اور طبی امداد کے بعدپائلٹ کو فارغ کردیاگیاہے ۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ طیارہ کھیتوں میں گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

میانوالی -