تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباءسے کالعدم جماعتوں کے لیے کام لے رہے ہیں : حساس اداروں کا انکشاف

تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباءسے کالعدم جماعتوں کے لیے کام لے رہے ہیں : حساس ...
تعلیمی اداروں میں اساتذہ طلباءسے کالعدم جماعتوں کے لیے کام لے رہے ہیں : حساس اداروں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی شہر میں یونیورسٹیاں اور کالجز طلباءکا ذہن تبدیل کر کے انہیں کالعدم تنظیموں میں شمولیت اور ان کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں کالعدم تنظیموں کے مربوط نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں مزید ذکر کیا گیا ہے کہ یہ اساتذہ اور ان کے طلباءکالعدم تنظیموں کے لیے کام کرتے ہیں اور یہ تعلیمی اداروں میں آنے والے طلباءکے ذہن تبدیل کر کے اپنے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ حساس اداروں کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ اور طلباءکی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور اب ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ حساس اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگرانی مکمل ہونے پر ان اساتذہ اور طلباءکے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں بھی لایا جائے گا۔

مزید :

کراچی -