ہائی وے افستوں کی مہربانی ، بااثر افراد سرکاری اراضی پت قابض

ہائی وے افستوں کی مہربانی ، بااثر افراد سرکاری اراضی پت قابض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) با اثر افراد اور قبضہ گروپوں نے ہائی وے کی اربوں روپ کی اراضی پر قبضہ کرلیا۔ حکام نے چپ سادھ لی۔ تفصیل کے مطابق ملتان سے بہاولپور‘ لودھراں‘شجاع آباد روڈ‘جلالپور پیروالا‘ شیر شاہ روڈ‘وہاڑی روڈملتان جبکہ وہاڑی ‘بوریوالا‘کچا کھوہ‘حاصلپور‘ ملتان روڈ میلسی سمیت متعدد اہم شاہراؤں پر مقامی سیاستدانوں کی آشیر باد سے با اثر افراد و غنڈہ عناصر نے دکانوں ‘ جھونپڑیوں‘ کھوکھوں اور سروس پمپس کی آڑ میں ہائی وے کی زمینوں پر قبضے جما رکھے ہیں۔(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

دوسر ی جانب ضلع بہاولپور‘ ڈیرہ غازی خان‘مظفر گڑھ‘ ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں بھی قبضہ مافیا نے محکمہ کے افسروں اور کلرک مافیا کی ملی بھگت سے محکمہ پراونشل ہائی وے کی اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر قبضے جما رکھے ہیں۔متعدد اضلاع میں قبضہ مافیا کی جانب سے محکمہ کے افسروں و اہلکاروں کو کرائے کی مد میں باقاعدہ بھتہ ( حصہ) دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں مختلف اتھارٹیز اور بااختیار افسران کی جانب سے محکمہ پراونشل ہائی وے کی زمینوں پر قبضے ختم کرانے کے احکامات نظر انداز کر دئیے گئے ہیں اور قبضے واگزار نہیں کرائے جا سکے ہیں۔ محکمہ پراونشل ہائی وے کے افسران کی جانب سے ہائی وے پرقبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کی فورس یا اتھارٹی نہ ہونے کا کہہ کر معاملات ٹھپ کر دئیے جاتے ہیں۔