لیہ میں کھانا بنانے میں دیر کرنے پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے بہو کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

 لیہ میں کھانا بنانے میں دیر کرنے پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے بہو کو موت ...
 لیہ میں کھانا بنانے میں دیر کرنے پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے بہو کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ میں کھانا بنانے میں دیر کرنے پر سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے بہو کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ المناک واردات ضلع لیہ کے گاﺅں کوٹ سلطان میں ہوئی۔ مقتولہ کی شناخت پروین بی بی کے نام سے بتائی گئی ہے۔
کوٹ سلطان پولیس نے پروین بی بی کے چچا عبدالمجید کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پروین بی بی کو اس کے شوہر محمد یوسف نے اپنے بھائیوں محمد اعجاز اور ندیم کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تینوں خاتون کو لاٹھیوں سے پیٹتے رہے، حتیٰ کہ وہ بے ہوش ہو گئی۔ 
پروین بی بی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال لیہ لیجایا گیا جہاں سے اس کی حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ ڈی پی او اسد الرحمن کی طرف سے واردات کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔