یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

نیویارک( نیٹ نیوز) یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کل امریکی ریاست نارتھ کارولینا میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایونٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جسٹن روز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ شہرہ آفاق امریکی گالفر اور عالمی نمبر تین ٹائیگر ووڈز کمر کی سرجری کے باعث یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی