برسراقتدار آکر گڈ گورننس قائم کرنے پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرینگے ، جام کمال خان

برسراقتدار آکر گڈ گورننس قائم کرنے پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرینگے ، جام کمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرجام کمال خان نے کہا ہے اگر فوج بلوچستان میں امن لاتی ہے تو پھر ہماری سیا ست وہی ہے۔پاکستان کی سلامتی کی سیاست بلوچستان سے منسلک ہے۔ بلوچستان میں اچھی حکومت ہوگی تو پاکستان میں استحکام ہوگا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا سیاست ملک اور علاقے کیلئے ہوناچاہئے، اگر فوج میرے علاقے میں امن لاتی ہے تو پھرمیرے لئے سیاست وہی ہے۔ اگر میرے ملک کی سکیورٹی مجھے دشمن سے بچاتی ہے تو وہ میرے لئے وہ بہت اہم ہے اور وہ پاک فوج ہے۔ اگر پاکستان کی سیاست کرنی ہے تو بلوچستان میں آکر کام کرنا ہوگا۔ ماضی میں ہماری سیاست ملک کیلئے نہیں بلکہ سیٹوں کیلئے ہوتی رہی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کو اسلئے وجود میں لایا گیا ہے کہ اب سیاست ملک کیلئے کی جائے۔اس وقت قوم پرست پار ٹیو ں اور تحریک انصاف سے لوگوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ وقت بتائے گا بلوچستان میں تحریک انصاف آگے آتی ہے یا بلوچستان عوامی پارٹی مرکز نگاہ بنتی ہے۔ اگر قیادت بہتر ہوتو عوام سے کام لیا جاسکتاہے۔ اس وقت بلوچستان میں اچھی حکومت ہے ہی نہیں، اگر ہم حکومت میں آتے ہیں تو سب سے پہلے گڈ گورننس قائم کریں گے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جام کمال خان نے بتایا بلوچستان کی قومی اور صوبائی نشستوں پربلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ ہم بڑے پر امید ہیں کہ ہماری پارٹی ایک بڑاکردار ادا کرے گی۔ بلوچستان کے حالات بہت زیادہ سخت ہیں اور اسلئے صوبے میں ایک ایسی حکومت کا ہونابہت ضروری ہے جو پرفارم کر سکے۔

مزید :

علاقائی -