شیر گڑھ میں جمعیت علماء اسلام کو شدید دھچکا

شیر گڑھ میں جمعیت علماء اسلام کو شدید دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ( نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کو شدید دھچکا تحصیل ناظم اعلیٰ جے یو ائی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور ساتھ ہی تحصیل کی نظامت سے خیر باد کر دیا مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی امیدواروں میں کھلبلی مچ گئی تحصیل تخت بھائی کے نائب ناظم جاوید اقبال نے باقاعدہ طور پر ناظم اعلیٰ کی کرسی سنبھال لی تفصیلات کے مطابق 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم اعلیٰ ممتاز مہمند کا جے یوائی اور تحصیل کی نظامت سے استعفیٰ دیکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ممتاز مہمند کی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے مسلم لیگی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ساتھ ہی مسلم لیگ ن کو پی کے 54میں ایک مضبوط امیدوار مل گیا ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے تمام سیاسی جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی ہیں کیونکہ ممتاز مہمند نے اپنے تین سالہ نظامت میں تحصیل تخت بھائی میں بہت سے ترقیاتی کام کئے ہیں اور پی کے 54میں ایک موثر گروپ بنایا ہے جبکہ ان کا بڑا بھائی اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند پی کے55اور این اے 22سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے تحصیل تخت بھائی میں مسلم لیگ ن مقابلے کی پوزیشن میں ہو جائے گادریں اثناء ممتاز خان مہمند نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کے پاس بھیج دیا اسی طرح تحصیل کونسل کے رکن اور پی پی پی کے رہنما شعیب عالم خان خٹک نے بھی استعفیٰ دے دیا اورشعیب عالم خان خٹک نے این اے 22پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا