رحمان ملک کے بعد یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا رچی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

رحمان ملک کے بعد یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا رچی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
رحمان ملک کے بعد یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا رچی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے بعد سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھی امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو شرمناک الزام لگانے پر 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں مقیم امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے جس میں دست درازی سے متعلق جھوٹےاور غیر سنجیدہ  الزام پر معافی مانگنے اور اپنے الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکیل کے توسط سے سنتھیا رچی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے جو انہیں جلد ہی مل جائے گا،اگر سنتھیا رچی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی تو اس کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے خواتین کا احترام کرتی آئی ہے،سنتھیا ڈی رچی کے الزامات  انتہائی گھٹیا ہیں جس پر ہم سنجیدگی سے ایکشن لیں گے،میرے والد چالیس سال سے سیاست میں ہیں لیکن ان چالیس سالوں میں ایسا گھٹیا الزام ہمارے مخالفین نے بھی نہیں لگایا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹر رحمان ملک بھی سنتھیا ڈی رچی کو ہتک عزت کےدو نوٹس بجھوا چکے ہیں جبکہ سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے انہوں نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔