مفتی عبدالقوی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ لے لیا گیا

مفتی عبدالقوی کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان)آن لائن) مفتی عبدالقوی کو طبعیت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مفتی عبدالقوی کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد ملتان کے طیب اردوان اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تین دن سے بخار اورسانس لینے میں تکلیف تھی، طیب اردوان اسپتال میں زیر علاج ہوں،کورونا کا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث ایک لاکھ 13 ہزار 700 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ساڑھے 22 سو سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔
مفتی عبدالقوی

مزید :

صفحہ آخر -