”کیا سی ناں سارے ذلیل ہون گے “پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کیپٹن صفدر نے حامد میر سے انتہائی حیران کن بات کہی ،سینئر صحافی نے نواز شریف کو جوتا لگنے کے بعد تہلکہ خیز انکشاف کردیا

”کیا سی ناں سارے ذلیل ہون گے “پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کیپٹن صفدر نے ...
”کیا سی ناں سارے ذلیل ہون گے “پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد کیپٹن صفدر نے حامد میر سے انتہائی حیران کن بات کہی ،سینئر صحافی نے نواز شریف کو جوتا لگنے کے بعد تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن و سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ اب یہ ریت چل نکلے گی ۔نجی نیو ز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹونائٹ ود معید پیرزادہ “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے ایک واقعہ سنا یا ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر پنجاب کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی پھانسی سے پہلے ایک دن جمعے کی نماز کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں ایک شخص نے مجھے پیچھے سے پکڑا اور بڑی سختی سے کہا کہ ممتاز قادری کی پھانسی رکوانے کے لیے کچھ کریں ،یہ شخص کیپٹن صفدر تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے کیپٹن صفدر سے کہا کہ میں اس بارے میں کیا کر سکتا ہوں ،آپ نواز شریف سے بات کریں ،تو آگے سے کیپٹن صفدر نے کہا کہ تم اس پر اپنی آواز بلند کرو اور اس پھانسی کو رکوا دو ورنہ ہم سب ذلیل ہو جائیں گے ۔ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد کیپٹن صفدر پھر ملے تو اس وقت پاناما لیکس سامنے آچکی تھیں ۔اس موقع پر کیپٹن صفدر نے پرانی بات یاد کراتے ہوئے کہا کہ ”کیا ں سی ناں سارے ذلیل ہون گے“۔

مزید :

قومی -