پاکستان سیکیورٹی زون نہیں بلکہ اب اکنامک زون بن چکا ہے، علی زیدی

پاکستان سیکیورٹی زون نہیں بلکہ اب اکنامک زون بن چکا ہے، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوچکا ہے، پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجانی چاہیے، وزیر اعظم کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے وزرا کو کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔پی ایس ایل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم وہی ہے جس میں کراچی کے کھلاڑی سب سے زیادہ ہیں۔
علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -