سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 50.47 فیصد کا اضافہ ہوگیا‘ اے پی سی ایم اے

سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 50.47 فیصد کا اضافہ ہوگیا‘ اے پی سی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 50.47فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران 4.14ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 2.77ملین ٹن رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جنوبی ریجن ، سندھ اور بلوچستان میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات میں 239.89فیصد کے نمایاں اضافہ سے برآمدات کا حجم 2.45ملین ٹن تک بڑھ گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -