پاک فضائیہ کا جنگی جہاز گرکر تباہ،طیارہ کون سا تھا اور کس مشن پر تھا؟ ترجمان نے بتادیا

پاک فضائیہ کا جنگی جہاز گرکر تباہ،طیارہ کون سا تھا اور کس مشن پر تھا؟ ترجمان ...
پاک فضائیہ کا جنگی جہاز گرکر تباہ،طیارہ کون سا تھا اور کس مشن پر تھا؟ ترجمان نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے کی تباہی پر ترجمان پاک فضائیہ کا ردعمل آگیا۔ ترجمان نے طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایف سولہ طیارہ تھا جو کہ تئیس مارچ کے حوالے سے کی جانے والی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہا تھا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے جو اس طیارے کی تباہی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ہے۔


پائلٹ کے حوالے سے پاک فضائیہ کے ترجمان نے تو کوئی موقف نہیں دیا البتہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے  ہیں

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

شہید کیلئے قومی اسمبلی میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی ہے

اس سے قبل مختلف ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیاکہ طیارہ گرنے کا واقعہ شکرپڑیا ں کے مقام پر کشمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تھا۔سکیورٹی ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق یہ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تھا جو ریہرسل میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم جس جگہ طیارہ گرا وہاں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثہ چاند تارا چوک نامی مقام پر ایک جنگل میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی جگہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے رکھا ہے ، طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے۔ طیارہ جنگل میں آتشزدگی کا شکار ہوا ہے۔وہاں پہنچنے کا آسان راستہ نہیں ہے۔ اس لئے وہاں امدادی سرگرمیوں کیلئے بڑی گاڑیوں کی وہاں تک رسائی مشکل ہے۔