گارڈ کو کاٹنے پر بائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہاؤس سے آؤٹ

  گارڈ کو کاٹنے پر بائیڈن کے پالتو کتے وائٹ ہاؤس سے آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤ س سے نکال دیا گیا، دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر میں گھر منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کا طرز عمل وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔ وہ وائٹ ہاس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اور سکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔جوبائیڈن نے چیمپ اور میجر نامی جرمن شیفرڈ نسل کے کتے پال رکھے ہیں، چیمپ نامی کتا جوبائیڈن کے ساتھ 2008، میجر 2018 سے ہے۔ انہیں وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے منتقل ہونے پر لایا گیا تھا۔سابق صدر اوباما وائٹ ہاوس میں اپنے ساتھ کوئی جانور نہیں لائے تھے جبکہ تمام سابق صدور پالتو جانور رکھنے کے شوقین تھے۔
 وائٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -