''کبھی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کرنا" شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے الوداعی خطاب

''کبھی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کرنا" شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کے ...
''کبھی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کھلاڑیو ں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا۔

شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، گراؤنڈ سے ہی آپ کا کیریئر وابستہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں اس لیے ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلنا اور ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دینا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ سپورٹ پر شکر گزار ہوں آپ سب فیملی کی طرح رہے اور اب رمضان آرہے ہیں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارو۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -