تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگ‘شوکاز نوٹس جاری

   تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگ‘شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقادکیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویعنز کے ایس پیز کی شرکت۔بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، چوری اور دھوکہ دہی کے 16مقدمات زیر بحث آئے بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیاافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے رواں سال منعقدہ 16تبدیلی تفتیش بورڈز میں 558 کیسز کو سنا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

 شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں فنانشل کرائم سمیت خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

مزید :

علاقائی -