ٹا ک ٹاکروزیراعلٰی کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو ہسپتال واقعہ نے پول کھو ل دیا: ملک احمد بھچر

    ٹا ک ٹاکروزیراعلٰی کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو ہسپتال واقعہ نے پول کھو ل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، میو اسپتال واقعہ کا پول کھل گیا، پنجاب کے سب سے بڑے میو ہسپتال میں یہ صورتحال ہے، دیگر ہسپتالوں میں صورتحال کیا ہوگی؟ ٹک ٹاکر وزیراعلی ٰتمام رقوم اشتہارات پر لگارہی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کہتی ہیں کہ جسے کوئی کام نہیں ملتا وہ لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میو ہسپتال میں پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے، ان کی حقیقت سامنے آرہی ہے اور پول کھل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاک ٹاکر وزیر اعلیٰ کی کوئی پرفارمنس نہیں، مریم نواز نے سرکاری فنڈز سے صرف اشتہارات دئیے، میو ہسپتال میں ایک پروفیسر کو کہہ رہی ہیں گرفتار کروا دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ چیف ایگزیکٹو ہیں اور جعلی ہیں،تو استاد کے متعلق یہ بات کررہی ہیں، ایک ایم ایس نے پہلے ہی استعفی دیدیا تھا، ہم نے اکتوبر میں بتایا گیا میو ہسپتال میں تین ارب کی ادویات کی کمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس وزیر اعلی کو خط نہیں لکھ سکتے وہ سیکرٹری کو بتائے گا، میو ہسپتال میں دو لوگ غلط انجکشن سے وفات پا چکے ہیں، چار کی حالت تشویشناک ہے۔احمد خان بھچرنے کہا کہ اتنا بڑا بلنڈر ہے بی بی کی بے وقوفی سے پردہ اٹھانا تھا، پنجاب میں گڈ گورننس کا پردہ چاک ہوا ہے، میو اسپتال میں یہ صورتحال ہے تو پنجاب میں کیا صورتحال ہوگی؟اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ڈسٹرکٹ تحصیل ہسپتالوں میں پوچھا ہے؟ کیا وہاں ادویات مل رہی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی سروس کم ہوئی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں فیصد او پی ڈیز پندرہ فیصد کم ہوئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہسپتال کی کارکردگی بہتر نہیں ہے، بلز پر ترامیم دیدی ہیں تو وہ اسے بلڈوز کردیں گے۔وہ کہتی ہیں خواتین ریڈ لائن ہیں تو وہ ریڈ لائن کراس کر چکی ہیں، اسلام آباد میں خواتین کو سڑکوں پر روندا گیا، ستھرا پنجاب میں منصوبے میں کرپشن کی جا رہی ہے۔

ملک احمد بھچر

مزید :

صفحہ آخر -