شہید بھٹو نے آمر ایوب خان کیخلاف تحریک چلائی تھی، مرتضی وہاب

شہید بھٹو نے آمر ایوب خان کیخلاف تحریک چلائی تھی، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرا چی(آن لائن)وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم بیان دینے سے قبل حالات و واقعات کا مشاہدہ کر لیا کریں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا کارنر پر صحافیوں سے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آمر ایوب خان کے خلاف تحریک چلائی جس کے نتیجے میں ایوب خان کو مستعفی ہونا پڑا اس کے خلاف دوسرے ڈکٹیٹر یحییٰ خان کے خلا ف بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو مرد آہن بن کر سامنے آ کر ڈٹ گئے جس کے بعد یحییٰ خان کو بھی اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے۔انہوں نے کہا کہ جو خود آمروں کی چشم ابرو پر ایمان بدل لیں وہ ہمیں کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی آمر کی پیداوار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کواین ایف سی کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے مگر وفاقی حکومت یہ بھی یاد رکھے کہ سندھ کے عوام بھی اپنا آئینی حق رکھتے ہیں ان کو این ایف سی کی مد میں بقایا 90 ارب روپے ابھی تک نہیں دیے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے سندھ حکومت اپنے جاری منصوبوں کو رواں رکھنے میں پریشانی کا شکار ہے یہ سندھ کے عوام کا معاشی استحصال ہے۔
مرتضی وہاب

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -