آپ یہ کس طرح مجھ سے بات کررہے ہیں، خاموش رہیں،علیمہ خان کی نعیم پنجوتہ سے تلخ کلامی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان سمیت بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلا رہنماؤں کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیرذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
علیمہ خان نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے جیل آتا ہے،ہمارا بھائی اندر ہے ہمارا اس سے پیار ہے ہم اس کیلئے جان بھی دے سکتے ہیں،علیمہ خان نے کہاکہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا، پٹیشن دائر کرنے کااختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہے،میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی جارہی ، نہ کتابیں مل رہی ہیں۔
علیمہ خان نے نعیم پنجوتہ سے سوال سے کیا کہ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں؟نعیم پنجوتہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں کسی سے نہیں ملا، کس سے ملا آپ بتائیں،
علیمہ خان نے نعیم پنجوتہ سے کہاکہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں،نعیم پنجوتہ نے کہاکہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے، ہم پر پرچے ہوئے ہیں،علیمہ خان نے کہاکہ آپ یہ کس طرح مجھ سے بات کررہے ہیں، خاموش رہیں۔
موقع پر موجود وکلا نعیم پنجوتہ کو لے کر دوسرے طرف لے گئے،علیمہ خان نے وکلا سے سوال کیا کہ آپ نے ابتک بانی پی ٹی آئی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔