کھچی کینال منصوبے پر کام بند، نیب حکام کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کھچی کینال منصوبے پر کام بند، نیب حکام کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
کھچی کینال منصوبے پر کام بند، نیب حکام کا چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) بلوچستان کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹ کھچی کینال منصوبے پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام بند کردیا گیا۔ نیب حکام نے آر ڈی 1126کے مقام کا اچانک دورہ کرکے ضروری ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ جس سے ٹھیکیداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرف دور حکومت میں بلوچستان میں زرعی شعبہ کے استحکام فروغ کیلئے پانچ سو کلو میڑ پر محیط سات لاکھ بنجر زمین آباد کرنے کیلئے کچھی کینال منصوبے کا افتتاح تونسہ بیراج سے کیا گیا تھا پنجاب کی سرحدی حدود پر تین سو کلو میڑ پکی کینال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے بلوچستان میں کچھی کینال کا تعمیراتی کام زور وشور سے جاری تھا کہ اچانک سیکورٹی خدشات کی بنا کر تعمیراتی کمپنی نے آر ڈی 1126کی حدود میں اچانک کام بند کردیا جس کی وجہ سے کسانوں زمینداروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق کچھی کینال میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلئے نیب بلوچستان کی خصوصی ٹیم نے زمینی حقائق جانے کیلئے آر ڈی 1126کے مقام پر کچھی کینال کے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کاکام کا جائزہ لیا اور ضروری ریکارڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔