کلبوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعت 15مئی کو ہو گی

کلبوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی ...
کلبوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست کی سماعت 15مئی کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہالینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سے بچانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی درخواست پر سماعت 15مئی کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کوسزائے موت سے بچانے کیلئے بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست کی سماعت 15مئی کو ہو گی ۔
بھارت کی درخواست پر سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی
کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے بھارت نے دنیا بھر میں واویلا کرنے کے بعد عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جس پر اسے کورٹ مارشل کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے تاہم عالمی عدالت انصاف پاکستان کو اس سزا پر عملدرآمد سے روکے ۔ بھارت کی درخواست پر سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی ۔
یادر ہے بھارتی جاسوس کو3 مارچ 2016ءکو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے اپنے اعترافی بیان کے دوران پاکستان میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد اسے کورٹ مارشل کے تحت 10اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر عملدرآمد ہونا باقی ہے۔