کلہاڑی کے وار سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا
بورےوالا (سید یاسین شاہ)کلہاڑی کے وار سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.
مقتول ساجد ارشد سکنہ 451 کو اسی علاقہ کے رہائشی فیصل اور حیدر نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ساہیوال منتقل کیاگیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس نے مضروب ساجد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ قانونی کارروائی کیلئے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم زیر حراست ہے جبکہ ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔