’نواز شریف کے علاج کی شرط ہے کہ مریم نواز یہ کام کریں ‘ فیصل واوڈا نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

’نواز شریف کے علاج کی شرط ہے کہ مریم نواز یہ کام کریں ‘ فیصل واوڈا نے ن لیگ کو ...
’نواز شریف کے علاج کی شرط ہے کہ مریم نواز یہ کام کریں ‘ فیصل واوڈا نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم وہاں جارہے ہیں جہاں ان کی اشتہاری فیملی موجود ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بدولت (مریم نواز کے) ابو (نواز) ، چچا (شہباز) اور پھر میں وہاں جا رہے ہیں جہاں ہمارے اشتہاری رشتے دار اور لوٹی ہوئی دولت ہے، چچا آتے جاتے رہیں گے، ہم پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف مریم نواز کرسکتی ہیں۔ یہ ہے 72 سالوں سے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں۔اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے اور دو نہیں ایک پاکستان بنائیں گے۔