ؒ ؒ ؒ ؒ کار فرسٹ کا فیصل آباد میں کامیاب آغازکردیا گیا

ؒ ؒ ؒ ؒ کار فرسٹ کا فیصل آباد میں کامیاب آغازکردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر )پاکستان میں گاڑیوں کی خریدوفروخت کا سب سے کامیاب اور معروف ادارہ کار فرسٹ ( CAR FIRST)نے فیصل آباد میں اپنے پہلے خریداری سینٹر کا آغاز کر دیا ۔کار فرسٹ کا مقصد اپنے صارفین کیلئے محفوظ اور پریشانی کے بغیر گاڑیوں کی خرید و فروخت کو یقینی بنانا ہے۔کارفرسٹ کے پاکستان بھر میں اس وقت 15 خریداری مراکز موجود ہیں جبکہ آئندہ ماہ تک مزید 20خریداری مراکز کا آغاز کر دیا جائیگا ۔کار فرسٹ ( CAR FIRST) پاکستان میں بہترین استعمال شدہ کاروں کی خریداری کا انتہائی پر اعتماد اور عالمی معیار کا ادارہ ہے جو اپنے صارفین کو جدید ، محفوظ اور ضروریات کے عین مطابق گاڑیاں فراہم کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں کار فرسٹ کا نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ اس کا دائرہ کار وسیع تر ہوتا جا رہا ہے جو اس کی کامیابی کی واضح دلیل ہے ۔ کار فرسٹ کے نئے خریداری سینٹر کا 2018 ء میں کھو لے جانے کاامکان تھا تاہم وسطی پنجاب میں صارفین کے بڑھتے مطالبات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے فوری طور پر لاؤنچ کر دیا گیا ۔کار فرسٹ کے 15ویں خریداری مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرراجہ مراد خان نے کہا کہ’’ یہ ہمارے لئے انتہائی قابل فخر امر ہے کہ ہم پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں اپنے خریداری مرکز کا آغاز کر رہے ہیں ۔ہمارا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کی استعمال شدہ گاڑیوں کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ ہمارے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولیات حاصل ہو سکیں ۔ہمارے ذریعے صارفین اور فروخت کنندگان ون ونڈو سہولیات کے تحت فوری ، سستی اور جدید ترین استعمال شدہ گاڑیاں انتہائی کم وقت میں حاصل کر سکتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہم تیزی سے اپنے خریداری مراکز میں اضافہ کر رہے ہیں تا کہ ہم اپنے خریداروں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکیں ۔

مزید :

کامرس -