پی ڈی ایم کیلئے خوشخبری، بڑی جماعت نے اچانک حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کا اعلان کردیا
تربت( ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بی این پی بھی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک میں شامل ہوگی۔تربت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے بی این پی نے حکومت سے اپنے راستے الگ کیے، حکومت کو لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت 6 نکات پیش کیے تھے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ 2 سال میں ہمارے 6 نکات پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔