بلوچستان میں کار بم دھما کہ ، نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

بلوچستان میں کار بم دھما کہ ، نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق
بلوچستان میں کار بم دھما کہ ، نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حب(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک کار بم دھماکے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا حب میں تھانے کے قریب ایک کار میں ہواجس میں نجی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھے۔ ابتدائی طور پر دھماکا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے بتایا گیا مگر بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ دھماکا بم پھٹنے سے ہوا جو مبینہ طور پر کار میں پھینکا گیاتاہم اس سلسلے میں تصدیق نہیں ہو سکی، حب پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو سول ہسپتال حب پہنچایا گیا جہاں سے شدید زخمی صحافی شاہد زہری کو کراچی کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی فانڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کراچی کے ٹراماسینٹر منتقل کیے جانے تک صحافی شاہد زہری جاں بحق ہو چکے تھے، پولیس اور متعلقہ ادارے اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔