مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا

مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد ...
مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کر اچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مرحوم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹرعبدالقدیرخان مرحوم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 4 اکتوبر کو آخری خط لکھا تھا۔خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے بھیجے جانے والے پھولوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے۔اس خط کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کی طبیعت کا سن کر وہ بہت مضطرب ہوئے اور ان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے گلدستہ بھجوایا تھا۔
ان کا کہناتھاکہ جواب میں ڈاکٹر قدیر کی لکھی تحریر نے ان کے دل پر گہرا اثر کیا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ روبصحت ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ وہ چاہتے تھے کہ خود اسلام آباد جا کر ڈاکٹر قدیر سے ملیں لیکن بدقسمتی سے وہ ہم سے بچھڑ گئے۔ان کا کہنا تھاکہ قوم کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، درحقیقت پاکستان ان کا مقروض ہے۔

مزید :

قومی -