شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رواں سال کے صرف 9 ماہ میں 142 گاڑیاں چھیننے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ برس 2017 میں 156 گاڑیاں چھینی گئیں، رواں سال کے صرف 9 ماہ میں 142 گاڑیاں چھیننے کے کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2017 میں گاڑیاں چوری ہونے کے 868 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک 850 گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ سال 1693 اور رواں سال 1486 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ اسی طرح گزشتہ سال 16086 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ رواں سال 17832 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2017 میں موبائل فون چوری کے 10892 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال موبائل فون چوری کے 10421 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں گن پوائنٹ پر دو سرکاری گاڑیاں بھی چھینی جاچکی ہیں۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے سچل سے گن پوائنٹ پر سرکاری افسر دوستوں سے ملنے آیا جب ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس سے گاڑی چھین لی۔اس سے ایک روز قبل بھی میئر کراچی وسیم اختر کے اہلخانہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی چھینی گئی تھی، واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا تھا جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔
شہر قائد