کامیابی کے بعد ٹورازم کا لائسنس حاصل کرنیوالی ہر کمپنی کو ٹیپ کاممبر بنائینگے: میاں عامر سعید 

  کامیابی کے بعد ٹورازم کا لائسنس حاصل کرنیوالی ہر کمپنی کو ٹیپ کاممبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (انٹر ویو، میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) 36سال ٹریول ٹریڈ کو دیئے ہیں، دوستوں کے حکم پر پہلی دفعہ الیکشن لڑ رہا ہوں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں کامیابی کے بعد ڈلیور نہ کر سکے تو ایک دن نہیں رکوں گا گھر چلا جاؤں گا ٹریڈ کی ساکھ کی بحالی کیلئے ہر قربانی دیں گے ٹیپ اور ہوپ کی مشترکہ کونسل بنائیں گے۔ چیئرمین ہوپ شاہد رفیق،سابق چیئرمین حاجی مقبول احمد، چیئرمین یونائٹیڈ گروپ چوہدری عادل کی حمایت سے بڑا حوصلہ ملا ہے،پروفیشنل امیدوار دے رہے ہیں کسی سے اختلاف نہیں سب کا ہوں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، بزنس مین پینلز پورا کامیاب کرائیں تا کہ اہداف کے حصول میں آسانی ہو، ان خیالات کا اظہار سینئر ترین ٹریول ایجنٹ بزنس مین پینل کے سربراہ میاں گروپ کے چیئرمین کارپوریٹ کلاس کے امیدوار میاں عامر سعید نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا، انہوں نے کہا بزنس مین پینل کا منشور ٹریول ٹریڈ کو نئی زندگی دے گا،انہوں نے کہا ایک دوسر ے کو بْرا بھلا کہنے کی بیہودہ روایت ختم کر دیں گے۔ ہم 12ستمبر2020ء کو نئے عزم سے بنیاد سحر رکھیں گے۔ نارتھ زون کے ہر ضلع کو فعال کریں گے۔ ٹریول ایجنٹ عمرہ آرگنائزر حج آرگنائزر کے مشترکہ مسائل حل کرنے کیلئے ہوپ کے ساتھ کمیٹیاں بنائیں گے۔ ٹورازم کا لائسنس حاصل کرنے والی ہر کمپنی کو ٹیپ کا ممبر بنائیں گے، اختلافات کے حل کیلئے مصالتی کمیٹی بنائیں گے۔ ایئرلائنز کے ساتھ معاملات کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے ٹیپ کے ساکھ کی بحالی اور برادری کے اعتماد کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دیں گے۔ ممبران ایک موقع ہمیں ضرور دیں مایوس نہیں کریں۔ 
میاں عامر سعید

مزید :

صفحہ آخر -