عبوری حکومت کی آج حلف برادری تقریب محض افواہ،انعام اللہ سمنگانی

عبوری حکومت کی آج حلف برادری تقریب محض افواہ،انعام اللہ سمنگانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ ملک میں نئی عبوری حکومت پہلے ہی کام شروع کرچکی،آج 11ستمبر کوئی حلف برداری کی تقریب رکھی ہی نہیں گئی، لوگوں کو الجھن میں ڈالا جارہا ہے،خبریں محض افواہیں ہیں،قبل ازیں  افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے۔ اس بات کا دعویٰ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کی اعلان کردہ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ افغانستان کی نئی حکومت کی اعلان کردہ وفاقی کابینہ 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔طالبان کی جانب سے وزرا اور اداروں کے سربراہان کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔روسی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ روس کی جانب سے نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے حالانکہ چند روز قبل روس نے شرکت پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔
 نئی افغان کابینہ

مزید :

صفحہ اول -